Navigation

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج آپ اپنے آپ کو کسی معاملے میںنہ الجھائیں کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کوئی بھی کام بہتر طریقے سے نہ کرپائیں گے دوسرے الفاظ میں آپ ڈبل مائنڈڈ رہیں گے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد خرید وفروخت کریں اپنی تلخی کو کم کردیں تاکہ گھریلو خوشیوںمیں اضافہ ہو نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

خانگی امور انجام دیتے ہوئے محتاط رہیں لین دین کے معاملات انجام دینے کے لیے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے مذہبی امور کی طرف رحجان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے ہوش وحواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں جذباتیت آپ کولے ڈوبے گی۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے فیصلے دل سے کرنے کی بجائے دماغ سے کیجیے جلد بازی میں کیے گئے فیصلے بعض اوقات پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں دوستوں سے وابستہ توقعات پوری ہوں گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لیے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل آپ کے لیے سازگارنہیں ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی نہ لیں سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہوسکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

پلاٹ یا مکان کے کسی جھگڑے میں بہت زیادہ ملوث نہ ہوں اس طرح آپ کچھ حاصل نہ کرسکیں گے کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ معاہدہ طے ہوسکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کے لیے آج کا دن اہم ہے کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنارہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہمارے سابقہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکیں عشق و محبت کے میدان میں جلد بازی نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

محبوب سے وفاداری کی امید آج کے دن نہ ہی رکھیں تو بہتر ہے بظاہر خوبصورت نظر آنے والی چیزوں کو نظر انداز کردینا ہی بہترہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MlpfuNQ
Share

Post A Comment:

0 comments: