Navigation

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

یہ تو درست ہے کہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پا تا مگر ہمارا مشورہ یہی ہے کہ حوصلہ رکھیں خرید و فروخت کے سلسلے میں آج کا دن فائدہ مند ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کسی جائیداد کی وجہ سے ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ کاروبار میں بھی دلچسپی نہ لیں ۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج کا دن معمول سے زیادہ مصروفیت میں گزرے گا۔آپ کے چند دوست اپنے مفاد کے لئے آپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان سے ذرا محتاط ہی رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کریں تو کامیابی ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا۔ الجھا ہوا کوئی مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کھانسی، نزلہ، زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔ مزاج کی تلخی بھی کم کر دیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ ملازمت کریں یا کاروبار دونوں ہی صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، گھریلو زندگی بھی خوشگوار ہو سکتی ہے، آپ گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے کسی بھی فرد سے اختلاف نہ کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ مخالف آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں محتاط رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ آج آپ کے اپنے ہی آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو گی البتہ شادی کے معاملات طے نہ پا سکیں گے۔ اپنے والدین کی مرضی سے رشتہ طے کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YDLyZjz
Share

Post A Comment:

0 comments: