Navigation

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کو دھکا دے دیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ائیرپورٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کو دھکا دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔شاہ رخ خان نے سیلفی کی کوشش کرنے والے مداح کو غصے سے پیچھے دھکیل دیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مداح کو دھکا دینے پر شاہ رخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایسے رویے کی امید نہیں تھی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہ رخ کے رویے کو شاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس قسم کی شاہ رخ اپنے انٹرویوز میں باتیں کرتے ہیں یہ اس کے بالکل برعکس تھا۔

The post شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کو دھکا دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/50crewa
Share

Post A Comment:

0 comments: