Navigation

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار

  کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 27 سالہ امام الحق 90 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، یہ انکا 59 واں انٹرنیشنل ون ڈے میچ تھا۔

امام الحق نے میچ کے دوران 107 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے اور 37.6 ویں اوور میں ایڈم ملنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

امام الحق اس سے قبل 58 اننگز میں 6 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 9 سنچریز اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 2629 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امام الحق پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے 13 ویں بیٹسمین ہیں۔

The post نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ApfyQ5O
Share

Post A Comment:

0 comments: