Navigation

ایک دن بھارت کا مستقبل قرار، اگلے روز رکشہ چلانے کا مشورہ

 ممبئی: بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سوشل میڈیا سے ناخوش ہیں۔

محمد سراج کا کہنا ہے کہ وہاں شائقین ایک دن میں کسی کو آسمان پر چڑھا دیتے تو اگلے روز زمین پر کھینچ لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی افغان کھلاڑیوں کے ساتھ سحری

سراج نے کہا کہ کسی کو سوشل میڈیا پر بْرابھلا کہنا بہت آسان ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ جس کے بارے میں بات کررہے ہیں اس نے کتنی جدوجہد کی، اس طرح کی چیزیں تحریک کا خاتمہ کردیتی ہیں، میں خود ان کا سامنا کرچکا، ایک روز اچھی پرفارمنس پر مجھے بھارت کا مستقبل  قرار دیا جاتا تو اگلے روز کہا جاتا کہ ٹیم چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردوں۔

The post ایک دن بھارت کا مستقبل قرار، اگلے روز رکشہ چلانے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZJECS7U
Share

Post A Comment:

0 comments: