سندھ حکومت نے صوبے سے سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپیکس کمیٹی کے 28 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت نے صوبے سے غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی انسداد تجاوزات آپریشن کے جامع پلان کی منظوری دے گی اور سندھ کابینہ کو اس پر کارروائی سے آگاہ کرے گی۔
The post سندھ میں سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oMaX9yh
Post A Comment:
0 comments: