Navigation

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

آکلینڈ: پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 

ٹام لیتھم کیوی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کریں گے جس میں دو ممکنہ ڈیبیو کھلاڑی شامل ہیں، 15 رکنی اسکواڈ میں حالیہ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چاڈ بوز، راچن رویندرا اور ہنری شپلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

کیوی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی پاکستان میں حالیہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جس کے میچز اس سال کے شروع میں کراچی میں کھیلے گئے تھے، ثقلین مشتاق اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کیوی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیویز کا شکار، ترکش میں تیر آج سجائے جائیں گے

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

بلیک کیپس کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد اتوار 9 اپریل کو نیوزی لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔

The post پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tQJwgsy
Share

Post A Comment:

0 comments: