Navigation

پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث


 لاہور: اے سی سی اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔

دونوں ملکوں کے بورڈ حکام نے زیادہ سے زیادہ باہمی مقابلوں کے امکانات پر غور کیا، اس کے ساتھ میچز کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ماحول خراب کرنے کا مسئلہ بھی موضوع بحث رہا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021اور گزشتہ سال ایشیا کپ میں افغان شائقین نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے تشدد کا راستہ اپنایا جس کی وجہ سے ماحول انتہائی خراب ہوا تھا۔

Share

Post A Comment:

0 comments: