Navigation

پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پولیس لائنز کی میں دھماکے کرنے والے حملہ آور کی ایک اور سی سی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تحقیقاتی اداروں اور تفتیشی ٹیم نے روٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے یہ فوٹیج تیار کی ہیں سج میں موٹر سائیکل سوار کو جی ٹی روڈ کے راستے خیبرروڈ پر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل سوار پر سوار ہے اور تمام راستے اُس نے گاڑی آہستہ چلائی جبکہ جسم کو چھپانے کے لیے ایک شال بھی اُوڑھے رکھی۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے داخل ہوا۔

حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔

Share

Post A Comment:

0 comments: