Navigation

نوجوان مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی


  کراچی: بلوچستان سے آنے والے مداح کو بابر اعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی اور حوالات کی ہوا کھانی پڑی۔

نوجوان مداح انزی بابر پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے  قومی کپتان بابراعظم سے ملاقات کیلئے بلوچستان کے علاقے خاران سے کراچی پہنچا تھا۔

فرنچائز انتظامیہ نے علم ہونے پر مقامی ہوٹل میں قیام پذیر اسٹار بلے باز سے مداح انزی بابر کی ملاقات کا اہتمام کرادیا۔

ملاقات کے بعد پولیس نے انزی بابر  اور اس کے ساتھی اجے کمار کو دھر لیا، بعد ازاں سول لائنز پولیس اسٹیشن نے  شخصی ضمانت پر دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

Share

Post A Comment:

0 comments: