Navigation

لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق


لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بچہ جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بچہ جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم دوران علاج 6 سالہ مجتبی اور 6 سالہ ارباب دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں منتظر، رضاء، سعید، ضیغ مشامل ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہپنچی اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فائرنگ وقاص اور شاہجہاں گروپوں کے درمیان ہوئی جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ افضال احمد کوثر کی افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 

Share

Post A Comment:

0 comments: