Navigation

بنگلہ دیش لیگ میں نسیم شاہ بڑی انجری سے بال بال بچ گئے


لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچ میں نسیم شاہ کسی بڑی انجری سے بال بال بچ گئے۔

کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے پیسر نے اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2میچز میں 6وکٹیں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انھوں نے باؤنڈری روکنے کیلیے ڈائیو لگائی، گھٹنے کے بل گرنے کے بعد وہ شدید تکلیف میں مبتلا نظر آئے تو تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم تھوڑی دیر میں بہتری آنے کے بعد میدان میں واپس آگئے۔

انھوں نے اننگز کے آخر میں 2اوورز بھی کیے،ان کی ٹیم 4رنز سے سرخرو ہوئی، پیسر پی ایس ایل 8میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ اٹیک کا اہم حصہ ہیں۔

Share

Post A Comment:

0 comments: