بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی تھی۔ جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔ مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ View this post on Instagram A post shared by Dr Roshni_ (@_.roshni._g.s) سوشل میڈیا صارفین نے بھی خاتون اہلکار کو ان کی بہادری پر سراہا اور حکومت سے خاتون افسر کو انعام دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بہادر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی ہیں جو 8 برسوں کے دوران 800 سے زائد سانپوں کو پکڑ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا کے اس علاقے میں کنگ کوبرا ہونا نایاب ہے اور ڈاکٹر جی ایس روشنی نے اپنی ملازمت کے 8 برسوں میں پہلی بار کنگ کوبرا پکڑا ہے۔
from The Express News https://ift.tt/IXfQh16
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جون 2026 (19)
- مئی 2026 (40)
- اپریل 2026 (43)
- مارچ 2026 (48)
- فروری 2026 (45)
- جنوری 2026 (39)
- دسمبر 2025 (38)
- نومبر 2025 (39)
- اکتوبر 2025 (43)
- ستمبر 2025 (48)
- اگست 2025 (48)
- جولائی 2025 (45)
- جون 2025 (45)
- مئی 2025 (42)
- اپریل 2025 (48)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: