سوناکشی سنہا کی اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے بارے میں کوئی منفی کمنٹ برداشت نہیں کرتیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک مسلمان لڑکے سے محبت کی شادی کی ہے لیکن یہ انتہاپسند ہندوؤں کو بالکل پسند نہ آیا۔ بھارتی انتہاپسند اپنے نفرت آمیز جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور شادی کو کافی عرصہ گزرنے جانے کے باوجود یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ حال ہی میں سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر اپنی فطرت سے مجبور انتہاپسندوں نے منفی کمنٹس کیے۔ ایسے ہی ایک سنی کمار نامی صارف نے پوسٹ پر لکھا کہ امید نہیں تھی اس پاگل شخص سے شادی کرو گی۔ سوناکشی سنہا کو اپنے شوہر ظہیر اقبال کی تضحیک ایک آنکھ نہ بھائی اور انھوں نے اس صارف کو منہ توڑ جواب دیا۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ "ابے تو ہے کون؟ جو تیری امید کے مطابق اپنی زندگی گزاروں؟ بے روزگار، چل بھاگ یہاں سے۔ خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب سوناکشی نے کسی انتہاپسند کو ظہیر اقبال سے متعلق منفی کمنٹ پر کرارا جواب دیا ہو۔ اس سے قبل بھی سوناکشی سنہا نے بارہا یہ بات واضح کرچکی ہیں کہ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی نجی زندگی میں جھانکنا بند کردینا چاہیے۔
from The Express News https://ift.tt/Jm1Eilh
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- اپریل 2025 (36)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: