سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے دنیا بھر کی تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی، دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔ سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے،پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے 3 سال اورکنجوگیٹڈ قسم کے لیے 5 سال سے زیادہ ویکسنیشن سرٹیفکٹ زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ ہدایت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنی ہیں،ایئر لائنز کو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
from The Express News https://ift.tt/LyXm089
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (23)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: