Navigation

بھارت کی ویمنز ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کے سبب میچ فیس کا 10 فی صد بطور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آئی سی سی کے میچ ریفری ڈیوڈ گلبرٹ نے بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ میچ ریفری نے بھارت کی ٹیم پر وقت سے دو اوور کم کرانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔ واضح رہے آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کے خلاف ریکارڈ 371 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم 249 رنز بنا کسی۔

from The Express News https://ift.tt/e9yRmO4
Share

Post A Comment:

0 comments: