ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 سال بیت گئے مگر ان کے گائے ہوئے گیت اور ملی نغمے آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہونے والی اللہ رکھی وسائی کو ان کی سریلی آواز نے امر کر دیا۔ استاد بڑے غلام علی خان کی شاگردی میں موسیقی کے اسرار سیکھنے والی نور جہاں نے بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کی فلم انڈسٹری کو اپنی سریلی آواز اور اداکاری سے چار چاند لگا دیے۔ پاک بھارت جنگ 1965 کے دوران نور جہاں کے ملی نغموں نے قوم اور فوج کے حوصلے بلند کیے۔ ان کی آواز جنگ کے میدان میں گونج بن کر جذبہ حب الوطنی کی علامت بن گئی۔ نور جہاں نے 10 ہزار سے زائد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ نور جہاں کی اداکاری اور گلوکاری کے علاوہ پروڈکشن اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی شاندار خدمات رہیں۔ زینت، انارکلی، انتظار اور مرزا صاحباں جیسی فلموں میں ان کی پرفارمنس آج بھی یادگار ہے۔ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز جیسے اعزازات سے نوازا۔ 23 دسمبر 2000 کو یہ عظیم فنکارہ اس دنیا سے رخصت ہوئیں لیکن ان کی سریلی آواز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
from The Express News https://ift.tt/1sTAY7G
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (17)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: