وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کی پولیس سے بکتر بند گاڑیوں اور آنسو گیس سمیت دیگر پہلوؤں پر مدد طلب کرلی۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے اور اسی کے تحت وفاقی وزارت داخلہ کے ذریعے پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر سے قیدی گاڑیاں بکتر بند گاڑیاں، واٹر کینن اور دیگر سامان مانگ لیا ہے۔ وفاقی وزارت کے ذریعے مراسلہ چیف کمشنر اسلام آباد نے پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کو مذکورہ سامان کی ترسیل کی مدد طلب کی ہے، پنجاب اور آزاد کشمیر سے 12 بکتر بند گاڑیاں مانگ لی گئی ہیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے پنجاب پولیس سے دو عدد واٹر کینن اور 50 قیدی وینز بھی مانگ لی ہیں، اسی طرح آزاد کشمیر پولیس سے بھی 10 قیدی وینز، 5 ہزار اینٹی رائٹ کٹس، شیلڈز اور 10 ہزار ڈنڈے بھی مانگ لیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پنجاب پولیس سے 30 ہزار ربر بلٹ اور ایک ہزار ربر بلٹ گنز بھی مانگ لی ہیں، 20 ہزار لانگ رینج آنسو گیس شیل بھی مانگ لیے گئے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس سے بھی 20 ہزار شیل، 30 ہزار ربڑ بلٹس اور ایک ہزار ربڑ بلٹ گنز مانگ لی گئی ہیں، سندھ پولیس سے 500 نئی آنسو گیس شیل گنز بھی مانگ لی گئی ہے۔
from The Express News https://ift.tt/guWKJYL
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (28)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: