کراچی: پیرس گیمز میں بھارت کو پہلا تمغہ دلوانے والی 22 سالہ مانو بھاکر اولمپک میں برانز میڈل جیتنے والی اپنے ملک کی پہلی خاتون شوٹربن گئیں۔
10 میٹر ائیر پسٹل ایونٹ میں 8 شوٹرز کے درمیان فائنل میں 221.7 کے اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پانے والی مانو بھارکر نے بھارت کو اولمپک شوٹنگ میں 5 واں میڈل دلوایا۔
کوریا کی او بے جن نے 243.2 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جماتے ہوئے نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ سلور میڈل اپنے نام کرنے والی یجی کم کا اسکور241.3 رہا۔
ایونٹ کے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں ہی باہر ہوجانے والی پاکستان کی کشمالہ طلعت کا 31 واں نمبر رہا تھا۔
21 رکنی بھارتی شوٹنگ ٹیم کی رکن مانو بھاکر اب پیر کو 10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں شرکت کریں گی جبکہ کشمالہ طلعت اپنے پارٹنر جوزف گلفام کے ہمراہ قسمت آزمائی کریں گی۔
The post مانو بھاکر پیرس اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5Rzvb9M
Post A Comment:
0 comments: