کراچی: ماڑی پیٹرولیم کے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ خط میں مطلع کیا گیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی۔ ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ کنویں سےپیداواری عمل ریگولیٹری قواعد پورے ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا اور گیس سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
The post ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/93dFYSI
Post A Comment:
0 comments: