اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پارٹی کو میڈیا حکمت عملی مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئ ےکہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جہاں ملک کی مجموعی صورت حال، عوام کو درپیش مسائل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے معاملات پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت، ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں چلائی جانے والی منظم مہم کا توڑ کرنے اور لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کو بھی میڈیا حکمت عملی زیادہ مؤثر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایوان بالا کو جمہوری اقدار اور باوقار ماحول کے لیے تمام منتخب ایوانوں کی راہنمائی کرنی چاہیے اور توقع ظاہر کیا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت، پرامن اور تعمیری تشخص ابھارنے پر خصوصی توجہ دے گی۔
The post ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VyF0USs
Post A Comment:
0 comments: