کراچی: ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنزٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل پرفارمنس سینٹر کے اوول گراونڈ پر جاری ہے۔ جمعہ کو دوسرا ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔
8 ٹیموں کے ایونٹ کے لیے 15 رکنی قومی ویمن ٹیم ندا ڈار( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے.
محمد وسیم ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ، حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔
15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ اس دوران قومی ویمن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچز میں بھی شرکت کرے گی۔ یہ میچز 8، 12 اور 14 جولائی کو معین خان اکیڈمی گرانڈ پر کھیلےجا ئیں گے۔
عبوری ہیڈ کوچ محمد وسیم 15 جولائی کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اگلے روز ٹیم کی دبئی کے راستے سری لنکا روانگی طے ہے۔
گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو میچز ہوں گے۔
The post ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستانی کا تربیتی کیمپ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xZE1Ltp
Post A Comment:
0 comments: