Navigation

بلوچستان حکومت کا ہڑتالی اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہڑتال کرنے والے اساتذہ کو خبردار کرتے ہوئے ایکشن کا عندیہ دیا ہے۔

کوئٹہ میں سفر معلم کے عنوان سے منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں کو معاشرتی تفریق کے قطع نظر تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ لازمی سروسز کا حصہ ہے اور اساتذہ کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بن سکتے، ایسی صورت میں اُن کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی، بلوچستان میں ننانوے فیصد مسائل گورننس کی وجہ سے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے پی ایس ڈی پی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے اور کوئی نوکری نہیں بکے گی۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ تشدد سے بلوچستان کو حقوق نہیں مل سکتے پارلیمنٹ ہی درست راستہ ہے، سویلین شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔

The post بلوچستان حکومت کا ہڑتالی اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IRShoQC
Share

Post A Comment:

0 comments: