اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور پارٹی کے سینٹرل فنانس بورڈ کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہوگئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام 22 جون کو لکھے گئے خط میں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا۔
پارٹی کے عہدے سے استعفے کے بعد بیان میں کہا کہ بطور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں، میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی، میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام اراکین، پارلیمنٹرینز اور تنظیم کے آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا تھا لہٰذا کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے۔
انہوں نے پارٹی کے بطور سیکریٹری جنرل کے علاوہ پی ٹی آئی کے چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
عمر ایوب نے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے لکھا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے کام کرنا بڑے عزت کی بات ہے، مجھ پر اعتماد کرنے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع دینے پر میں آپ کا مشکور ہوں۔
انہوں نے تعاون پر سینیٹر شبلی فراز، کور کمیٹی کے اراکین، پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے عملے اور تنظیمی اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق کام کرتا رہوں گا۔
The post عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WsNcKEf
Post A Comment:
0 comments: