Navigation

پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا دس سالہ ’گولڈن ویزا‘ مل گیا

دبئی: پاکستان کی نامور اداکارہ صبور علی کو دبئی کا دس سالہ ’گولڈن ویزا‘ مل گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

صبور علی نے لکھا کہ وہ دبئی کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور وہ اب دبئی کو اپنا گھر کہہ سکتی ہیں کیوں کہ بالآخر انہیں گولڈن ویزا مل گیا۔

واضح رہے کہ دبئی کا ’گولڈن ویزا‘ اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے اور یہ دس برس تک دبئی مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات دیتا ہے۔

The post پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا دس سالہ ’گولڈن ویزا‘ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WDMSVcs
Share

Post A Comment:

0 comments: