Navigation

حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے میں 30 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

 حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے پریت آباد  میں دکان میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

حیدرآباد کے علاقے پریت آباد میں گیس سلینڈر بھرنے والی دکان میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ اطراف میں کے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پیرت آباد کے گنجان آباد علاقے میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب دکان بھری ہوئی تھی ، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بیشتر بچے اور ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے اسپتال میں علاج کی سہولیات نہ ملنے پر ہنگامہ آرائی بھی کی جس پر انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کیا۔

اُدھر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کی صحتیابی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد سے رابطہ کر کے واقعے سے آگاہ کیا اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد میں علاج کرانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے وی سی لیاقت یونیورسٹی پروفیسر اکرام کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے وی سی لیاقت یونیورسٹی  کو ہدایت دی کہ جن کی حالت خراب ہے اُنہیں  کراچی  ریفر کریں۔ علاوہ ازیں مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد  کو امدادی  کارروایئوں  کے بعد واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

The post حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے میں 30 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bXqTkvu
Share

Post A Comment:

0 comments: