کراچی: پولیس کی جانب سے سال نو پر خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں فائرنگ کی گئی جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ، سی ویو ، لیاقت آباد اور اعظم بستی میں ہوائی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد کو کورنگی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق سائٹ ایریا پٹھان کالونی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
علاوہ ازیں سعید آباد اور کلفٹن زمزمہ میں بھی ہوائی فائرنگ سے ایک ایک شہری زخمی ہوگیا۔ کراچی میں پابندی کے باوجود بعض علاقوں میں 12 بجے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بھی ہوئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سی ویو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا تھا۔ پولیس کی سخت چیکنگ اور پابندی کے باوجود ہزاروں منچلے اور فیملیز نئے سال کی خوشی منانے ساحل سمندر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
The post سال نو پر پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ؛ 6 افراد زخمی اور 2 گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JLV0cuP
Post A Comment:
0 comments: