لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر ساجد میر نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث نے عام انتخابات میں ن لیگ کی حمایت کے عوض چار صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کا تقاضہ کیا، جس پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مخالفت کی۔
لیگی رہنماؤں کی مخالفت کے بعد صورت حال کشیدہ ہوئی اور تاہم نواز شریف نے ساجد میر کے مطالبے پر غور کیلیے مزید وقت مانگا۔
جمعیت اہل حدیث کے وفد میں شامل جماعت کے چیف آرگنائزر کاشف نواز رندھاوا نے لیگی قیادت کے رویے پر دلبرداشتہ ہوکر عہدے سے استعفیٰ بھی دیا جسے ساجد میر نے مسترد کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
کاشف نواز نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث مسلم لیگ ن کی باندھی نہیں، ہم ن لیگ کے اتحادی ضرور ہیں لیکن غلام نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے ہر سیاسی جماعت کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور ہمارے دروازے ہر سیاسی جماعت کے لیے کھلے ہیں۔
The post سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر ن لیگ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث میں اختلافات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5GZibH7
Post A Comment:
0 comments: