Navigation

پنجاب حکومت نے اسموگ کی وجہ سے عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں

 لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں عائد کی جانے والی اسموگ پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹس، بازار اور ریسٹورنٹس ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد تعلیمی ادارے بھی تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 18 دسمبر سے شروع ہوں گی جبکہ آئندہ ہفتے اسموگ کی صورت حال کا دوبارہ سے جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ سے خاتمے کیلیے مصنوعی بارش کا مںصوبہ التوا کا شکار ہے کیونکہ پنجاب حکومت مصنوعی بارش برسانے کیلیے تاحال جہاز کا بندوبست نہ کرسکی۔

The post پنجاب حکومت نے اسموگ کی وجہ سے عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i620sN
Share

Post A Comment:

0 comments: