کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی میں معذور پولیس اہلکار کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے عادل فارم کے قریب سے پولیس اہلکار کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی، جس پر مدد گار ون 15 نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی تو پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق دوران تلاشی مقتول کی جیب سے پولیس کارڈ برآمد ہوا، جس کی مدد سے اس کی شناخت کانسٹیبل خالد نسیم کے نام سے ہوئی جو کہ سیکیورٹی زون ون میں تعینات اور کھوکھرا پار کا رہائشی تھا جبکہ مقتول پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
مقتول پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں معذور ہوگیا تھا جائے، جائے وقوعہ پر لاش کے قریب سے بیساکھیاں، چپلیں اور خون آلود پتھر بھی ملا ہے جس سے شبہ ہے کہ مقتول کے سر پر پتھر سے بھی وار کیے گئے جبکہ جیکٹ کا کچھ حصہ سامنے سے جلا ہوا بھی تھا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ خالد نسیم اپنے کسی دوست کے ہمراہ گھر سے گیا تھا اور اس کی گمشدگی رپورٹ درج کرانے کے لیے کھوکھراپار تھانے ڈسٹرکٹ کورنگی پہنچے تھے کہ واقعہ کی اطلاع ملی کہ اس کا قتل ہوگیا۔
The post کراچی میں معذور پولیس اہلکار کی گلہ کٹی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QTE8Vk1
Post A Comment:
0 comments: