اسلام آباد: خاور مانیکا نے کہا ہے کہ طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی کرلی تھی۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خاور مانیکا نے کہا کہ پنکی کو میں نے 14 نومبر 2017 کو فرح گجر کے ہاتھوں طلاق بھجوائی تھی، جس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی اُس نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شادی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتے تھے اور میں پنکی سے اُن کی ملاقاتوں پر شدید خفا تھا۔ ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی گھر آئے تو نوکر سےکہہ کرباہر نکلوا دیا۔
خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان دھرنے کے دنوں سے ہی ملاقاتیں شروع ہوگئیں تھیں، میری والدہ کہتی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اچھا آدمی نہیں اس لیے اُسے گھر نہیں آنے دیا کرو۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیری مریدی کے چکر میں ہمارا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، میری اور بشریٰ بی بی کی شادی 28 سال چلی اور ہماری زندگی بہت خوشگوار تھی مگر پھر چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے کے بعد پنکی اُن سے رات کے وقت دیر تک فون پر باتیں کرتی تھی۔
بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے عمران خان کے بارے میں بڑے انکشافات
follow our WhatsApp channel:https://t.co/HCATVJBjKj#Expressnews #Pakistan #News #ImranKhan #khawarmaneka #BushraBibi #PTI pic.twitter.com/3xXuWDH7wp— Express News (@ExpressNewsPK) November 20, 2023
خاور مانیکا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر فرح گوگی نے پنکی کو خفیہ نمبر فراہم کیے، بشریٰ مجھے بتائے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چلی جاتی تھی اور عمران خان سے شادی سے چھ ماہ پہلے سے وہ علیحدہ ہوکر اپنے گھر میں رہ رہی تھی جس پر میں اُسے منانے کے لیے میکے بھی گیا اور ساتھ چلنے کو کہا مگر اُس نے خاموشی اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ ’پھر ایک روز فرح نے مجھے پیغام بھیجا کہ پنکی کو طلاق دیں جس پر میں نے بشریٰ کے پاس جاکر اُس سے طلاق کا پوچھا تو اُس کا سر جھکا ہوا تھا اور کوئی جواب نہیں دیا، میں نے فرح کے ہاتھ طلاق بھجوائی تو اُس نے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کریں۔
خاور مانیکا نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کا علم مجھے یا بچوں کو نہیں تھا، ہمیں اس حوالے سے ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے ہی اطلاع ملی۔
The post طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی کرلی تھی، خاور مانیکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/L0M1byI
Post A Comment:
0 comments: