Navigation

عمران خان کی احتساب عدالت، توشہ خانہ کیس میں پیشی کی جگہ تبدیل

 راولپنڈی: عمران خان کی احتساب عدالت اور توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کی جگہ تبدیل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آج احتساب عدالت اور توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کی جگہ تبدیل کردی گئی جس کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو پولیس لائنز ایچ الیون کے پولیس گیسٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: القادر یونیورسٹی کیس؛ نیب نے عمران خان کو گرفتار کرلیا

عمران خان کی حفاظت کے پیش نظر اسلام آباد کے ایڈشنل کمشنر نے احکامات جاری کیے، ایک دن کے لیے احتساب عدالت نمبر ون اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت تبدیل کی گئی ہے، عمران خان کا کیس سننے والے جج پولیس گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔ عمران خان پر آج توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق قرار دیدی

واضح رہے کہ عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کےلیے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نے حراست میں لے لیا۔ عمران خان کو رینجرز حکام لے کر روانہ ہوئے اور انہیں سخت سیکیورٹی میں نیب راولپنڈی میں پیش کردیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کو نیب راولپنڈی عدالت پہنچنے کی ہدایت

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ترجمان نے تمام قیادت اور اسلام آباد و پنڈی کے کارکنان کو آج صبح 9 بجے نیب عدالت راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے اور کہا ہے کہ کارکنان اپنے لیڈر کی بازیابی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں۔

The post عمران خان کی احتساب عدالت، توشہ خانہ کیس میں پیشی کی جگہ تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fKRWaDT
Share

Post A Comment:

0 comments: