Navigation

پانی پوری بیچنے والے جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے

 ممبئی: پانی پوری بیچنے والے یشاسوی جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے۔

یشاسوی جیسوال نے اتوار کے روز ممبئی میں 62 بالز پر 124 رنز بنائے تھے، جیسوال کا تعلق اترپردیش سے ہے، 11 برس کی عمر میں وہ ممبئی آگئے، آزاد میدان کے ساتھ ایک خیمے میں رہنا شروع کردیا، وہ رات کو پانی پوری بیچا کرتے تھے، وہیں انھیں کرکٹ کھیلنے کا شوق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینٹ میں بھوکے پیٹ سونے اور پانی پوری بیچنے والے جیسوال اسٹار بن گئے

جیسوال کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے سابق رنجی پلیئر اور کوچ جوالا سنگھ نے اپنی شاگردی میں لے لیا، ممبئی کی جانب سے 17 برس کی عمر میں جیسوال نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور سنچری بھی اسکور کی۔

بعدازاں آئی پی ایل میں 2019 میں راجستھان رائلز نے ان کی خدمات 3 لاکھ 38 ہزار ڈالر میں حاصل کیں، اپنے ابتدائی 3 سیزن میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم رواں ایڈیشن میں ان کا کھیل کافی بہتر ہے۔

The post پانی پوری بیچنے والے جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qUk9obX
Share

Post A Comment:

0 comments: