Navigation

شاہد آفریدی کے ڈنز میں کپتان بابراعظم کی عدم شرکت، مداح سوال کرنے لگے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دیئے گئے ڈنر میں کپتان بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ڈنر پر پاکستان کے ہیروز کی میزبانی پر فخر ہے، کل کے میچ کیلئے گڈ لک۔

سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں نے اپنے انکی عدم موجودگی کو فوری محسوس کیا اور آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی سراغ تلاش کرنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کون سے سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا؟

 

نجی ٹی وی پر گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو کھانے پر مدعو کیا ہے۔

ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے کراچی میں ’’لیجنڈز ایرینا‘‘ کے قیام کا اعلان کردیا

دوسری جانب بابراعظم کی ڈنر میں عدم موجودگی پر انکے مداحوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ ذاتی وجوہات یا کچھ پیشہ ورانہ وابستگیوں کی وجہ سے ڈنر میں شرکت نہیں کرسکے۔

The post شاہد آفریدی کے ڈنز میں کپتان بابراعظم کی عدم شرکت، مداح سوال کرنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0FZ5Mw9
Share

Post A Comment:

0 comments: