Navigation

ہم بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات لڑیں گے، آصف زرداری

 کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جیالوں کو مبارکباد دی۔

سابق صدر نے کراچی کے جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے جیالوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،صوبے بھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پورے ملک کے جیالے اب تیاری کریں، مستقبل جیالوں کا ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات لڑیں گے،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں، بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے باوجود بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی جانشین بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہیں، کوئی شک نہیں کہ جیالے بھی اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں۔

The post ہم بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات لڑیں گے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6JLngeD
Share

Post A Comment:

0 comments: