Navigation

کلورکوٹ؛ زہریلے گندم کے کھیت کو چرنے پر 60 سے زائد بھیڑیں ہلاک

بھکر: کلورکوٹ میں بارش سے متاثرہ زہریلے گندم کے کھیت کو چرنے پر 60 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں بارش سے متاثرہ زہریلے گندم کا کھیت چرنے پر 60 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہو گئیں جب کہ باقی 200 سے زائد متاثرہ بھیڑوں کو بچانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹروں کی ٹیم کو لیکر پُہنچ گئے۔

ویٹرنری ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ زہر خوانی سے متاثرہ باقی بھیڑوں کو بچنا مشکل ہو چکا کیونکہ زہر اپنا اثر دکھا چکا ہے، دوسری جانب علاقہ کے لوگ متاثرہ زہر خوانی کا شکار بھیڑوں کو کوڑیوں کے بہاؤ خرید کر ذبح کرکے گھر لے جانے لگے۔

وزیرستان کا رہائشی چرواہا 4 سال سے اپنی سینکڑوں بھیڑوں کے ساتھ کلورکوٹ کے نواح میں مقیم تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں تک بار بار رابطہ کے باوجود کوئی ڈاکٹر مدد کو نہیں پُہنچا تاہم میڈیا ایکٹوسٹ زاہد شریف سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹروں کو لیکر آئے۔

The post کلورکوٹ؛ زہریلے گندم کے کھیت کو چرنے پر 60 سے زائد بھیڑیں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/C1tmg0D
Share

Post A Comment:

0 comments: