Navigation

ہاتھی نے کیلا چھیل کر کھانا سیکھ لیا، ویڈیو وائرل!

برلن: ہاتھی عام طور پر کیلا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن برلن کے چڑیا گھر کی ایک ہتھنی نے انسانوں کو دیکھ کر کیلا کھانا سیکھ لیا ہے۔ وہ اس عمل میں اپنی سونڈ کو بہت مہارت سے استعمال کرتی ہے۔

اس سے قبل گوریلا اور چمکادڑوں میں بھی یہی صلاحیت دیکھی گئی ہے۔ اگرچہ اکثرہاتھی پھلوں اور کیلوں کو چھلکے سمیت نگل جاتے ہیں لیکن پینگ فا نامی ہتھنی کو چھلکے کے بغیر کیلا زیادہ بھاتا ہے۔

ہتھنی کی اس مہارت پر سائنسدانوں نے بہت غور کیا ہے کہ وہ کیلے کو سونڈ میں پھنسا کر جھٹکا دیتی ہے۔ پھر سونڈ کے حصے سے ہی اس کا چھلکا اتارتی ہے اوربسا اوقات زمین پر دے مارتی ہے۔ اس دھینگامشتی میں گودا باہر آجاتا ہے جسے وہ ہڑپ کرجاتی ہے۔

خیال ہے کہ اس نے تماشائیوں یا خود برلن چڑیا گھر کے عملے کو دیکھ کر اسے سیکھا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں میں انسانوں جیسے پیچیدہ افعال سیکھنے کی غیرمعمولی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

ہمبولٹ یونیورسٹی اور برلن میں واقع کمپیوٹیشنل نیوروسائنس کے سائنسدانوں نے اسے ایک غیرمعمولی رویہ قرار دیا ہے۔ اس میں ہتھنی مہارت، رفتار، اور انفرادی انداز میں اپنا کام دکھاتی ہے۔ تاہم اب بھی یہ ہر کیلا نہیں کھاتی بلکہ سبز اور مکمل پکے ہوئے پیلے پھل کھانا پسند کرتی ہے۔ اس کی تفصیلات کرنٹ بایولوجی نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کی ایک ویڈیو بنائی ہے۔ ویڈیو کو سلوموشن کرکے دیکھا گیا تو اس کی سب سے اہم مہارت سامنے آئی جس میں وہ اپنی سونڈ سے ہی کیلے کا چھلکا اتارنے میں جزوی کامیابی حاصل کرلیتی ہے۔

The post ہاتھی نے کیلا چھیل کر کھانا سیکھ لیا، ویڈیو وائرل! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9JDm1q2
Share

Post A Comment:

0 comments: