لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 28 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
احد چیمہ نے اپنے وکلا کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف دیا گیا کہ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے لیکن درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔
The post آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس؛ احد چیمہ نے بریت کی درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/t3ByI4L
Post A Comment:
0 comments: