Navigation

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا قیمتوں میں اضافہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

ترجمان وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی کہ پیٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز ہی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ کا ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

notification

واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vACMUip
Share

Post A Comment:

0 comments: