سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کے لیے پلواما میں اپنے فوجی خود مروائے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک نے انٹرویو میں مودی سرکار کی گھناؤنا روپ بے نقاب کردیا۔
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو پلواما میں ہونے والے ڈرامے کا علم تھا۔ اپنے فوجیوں کو مروانے کے بعد الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ فوجیوں کی موت کا معاملہ اٹھایا تو وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے اس معاملے پر خاموش رہنے اور اس بات کا کسی سے بھی ذکر کرنے سے منع کیا۔ ۔ پلواما میں اپنے ہی فوجیوں کو مروانے کا مقصد بی جے پی الیکشن میں کامیاب کروانا تھا۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی مجھے پلواما کے معاملے پر بات کرنے سے روکا۔ مجھے احساس ہوگیا کہ پلواما ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف قتدار میں آنا تھا۔
ستیہ پال ملک نے کہا کہ یہ بات کھل کر کہتا ہوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں۔ مودی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق جہالت اور بےخبری کی انتہا پر ہیں۔ مودی سرکار اور بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ستیہ پال ملک اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔
The post پلواما حملہ: مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلیے اپنے فوجی خود مروائے، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Yw4AT8B
Post A Comment:
0 comments: