Navigation

سڈنی گراؤنڈ کے دروازے ٹنڈولکر اور لارا کے نام منسوب ہوگئے

سڈنی: سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کے نام سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دروازوں کے نام منسوب کردیے گئے۔

سابق بھارتی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈین اسٹار برائن لارا کے نام سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دروازوں کے نام منسوب کردیے گئے۔

ان سے قبل گراؤنڈ کے دیگر دروازے ڈونلڈ بریڈمین، ایلن ڈیوڈسن اور آرتھر مورس کے نام کیے گئے تھے، یہ دروازے میدان میں جانے کے استعمال ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’قدیم‘ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے اسٹینڈز خطرناک، سہولیات ناکافی قرار

گراؤنڈ انتظامیہ نے ٹنڈولکر کی 50 ویں سالگرہ پر اور لارا کے سڈنی میں 277 کی اننگزکھیلنے کے 30 برس مکمل ہونے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

The post سڈنی گراؤنڈ کے دروازے ٹنڈولکر اور لارا کے نام منسوب ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KX1yL6
Share

Post A Comment:

0 comments: