پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی چھوٹی صاحبزادی کے ہمراہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ دیکھا۔
شمالی کوریا ایک سال کے دوران 30 میزائل تجربات کرچکا ہے۔ یہ تجربات 12 مختلف مقامات پر کیے گئے۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی نشاندہی پر جاپان نے حفاظتی اقدام کے طورپر اپنے شمالی جزیرے ہوکا آئیڈو کو خالی کرالیا گیا۔
امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
The post شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/iA24xU8
Post A Comment:
0 comments: