Navigation

وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کردی

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کی تشکیل نو کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کر دی، جس کے مطابق عائشہ رضا فاروق کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

نادیہ بی بی کو خیبرپختونخوا، راحیلہ درانی بلوچستان اور عائشہ ایوب پنجاب سے کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے جبکہ پربھو لال ستیانی سندھ و اقلیتی اورخالد نعیم اسلام آبادسے کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد حسن اورربیعہ کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت انسانی حقوق نے نئی تشکیل نو اور ذمہ داران کی تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چیئرپرسن اور ممبران کا تقرر تین سال کیلئے کیا گیا،کمیشن رولز کے مطابق تنخواہ دی جائے گی۔

The post وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/u47fSsY
Share

Post A Comment:

0 comments: