Navigation

گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

 اسلام آباد: 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ہوم اپلائنسز،ہائی ٹیک موبائل فونز،گوشت،مچھلی،فروٹ،سبزیوں،جوتوں،فرنیچر،آئسکریم،کتے بلیوں کی خوراک،میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر اشیا پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی  کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں سال 2023 میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد سے زیادہ رہے گی، آئی ایم ایف آؤٹ لک

حکومت کی جانب سے ان اشیا پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آر آوز کی میعاد 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگئی ہے جب کہ  ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ان ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیا سستی ہوجائیں گی۔ ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔

The post گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ECR2LBT
Share

Post A Comment:

0 comments: