کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں جون سیریز کے “او اور اے لیول” کے سالانہ امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے۔
امکانی طور پر پاکستان میں اس روز عید کا تیسرا دن ہوگا، امتحانات کے لیے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔
کراچی میں 23 امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلبہ اے اور او لیول کا امتحان دیں گے، ذرائع کے مطابق کیمبرج کی طرف سے 10 نجی اسکولوں کو ہوم سینٹر بنانے کے منصوبہ فی الحال التوا میں چلا گیا ہے اور اس برس اس منصوبے پر عمل نہیں ہوگا۔
کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق امتحانات کو معیاری اور شفاف رکھنے کے لیے اسکولوں اور برٹش کونسل کے ساتھ مل کر کام جارہا ہے تاکہ طلبہ محفوظ ماحول میں امتحان دے سکیں۔
کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ برسوں میں طلبہ نے وبا سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے جس میں پاکستان میں سماجی و معاشی غیر یقینی صورتحال socio economic uncertainty بھی شامل ہے تاہم کیمبرج انٹرنیشنل نے اس سب کے باوجود اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ طلبہ امتحانات میں اپنی بہتر اور متاثر کن کارکردگی دکھا سکیں۔
The post ملک بھر میں اے اور او لیول امتحانات 24 اپریل سے ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nGulbtq
Post A Comment:
0 comments: