Navigation

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کے ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زبیر خان نیازی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تین  شریک  ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/b3yxhFT
Share

Post A Comment:

0 comments: