Navigation

لاہور میں غیر یقینی صورتحال، قذافی اسٹیڈیم بھر نہ سکا

 لاہور: لاہور میں غیر یقینی صورتحال کے سبب قذافی اسٹیڈیم بھر نہ سکا، کئی اسٹینڈز 25 فیصد تک خالی رہ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 8 میں میزبان لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا کوالیفائر میچ ہی خطرے میں پڑگیا تھا، دوپہر کو حالات میں بہتری آنے پر خدشات کے بادل چھٹ گئے۔

ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی مگر غیر یقینی صورتحال میں توقع سے کم شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، ماضی میں ہائوس فل رہنے والے کئی اسٹینڈز 25 فیصد تک بھی خالی نظر آئے،فیملیز کی کم تعداد دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کشیدگی؛ پی ایس ایل منتظمین کی پریشانی میں اضافہ

اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی اکثریت لاہور قلندرز کی سپورٹر تھی، تماشائیوں نے ہر اچھے اسٹروک اور وکٹ پر دل کھول کر داد دی، چوکوں، چھکوں پر بھی خوب شور مچایا گیا، باؤنڈری کے قریب آنے والے فیلڈرز کے نام کے نعرے لگائے جاتے رہے۔

میچ شروع ہونے سے قبل اچانک واک تھرو گیٹس پر رش بڑھ گیا جس کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی، پولیس اہلکاروں نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا، سگریٹ، لائٹرز اور الیکٹرونکس سمیت ممنوعہ اشیا ساتھ لانے کی اجازت نہ ہونے پر شائقین کی پولیس والوں سے تکرار ہوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا کوالیفائر؛ پی سی بی نے اہم اعلان کردیا

میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم رہا، رینجرز، پولیس اور الیٹ فورس اہلکار ڈیوٹیز پر مستعد رہے، اطراف میں سرچ آپرہشن بھی جاری رہا، شہر میں غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے ٹیموں کی آمدورفت کے دوران پہلے سے زیادہ کڑی نگرانی ہوئی، روٹ کے اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رکھی گئیں۔

The post لاہور میں غیر یقینی صورتحال، قذافی اسٹیڈیم بھر نہ سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1vIn6UK
Share

Post A Comment:

0 comments: