Navigation

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں  کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

 لاہور: انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا گیا۔

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔

حکام کے مطابق  رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں  340 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ  و سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

The post سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں  کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xIdOryv
Share

Post A Comment:

0 comments: