Navigation

زیادہ ٹی 20 رنز، بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں، اس طرح بابر نے واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا، مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔

The post زیادہ ٹی 20 رنز، بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/q1fib6r
Share

Post A Comment:

0 comments: