Navigation

اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا

 


اسلام آباد: اسامہ ستی قتل کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کیس کے سلسلے میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے 3 دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

قبل ازیں عدالت نے 31 جنوری کو ٹرائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ اسامہ ستی کیس کا ٹرائل 2 سال اور ایک ماہ جاری رہا، جس میں افتخار احمد، محمد مصطفی، سعیداحمد، شکیل احمد اور مدثر مختار نامزد ملزمان تھے۔ 22 سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو سرینگر ہائی وے پر رات ڈیڑھ بجے قتل کردیاگیاتھا۔

کیس میں نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی پولیس کے اہل کار ہیں جب کہ سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار راجا فیصل یونس  اسامہ ستی کیس میں مدعی کے وکیل ہیں۔

عدالت نے کیس کے ملزمان میں سے افتخار اور محمد مصطفی کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے جب کہ تین دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Share

Post A Comment:

0 comments: